ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:گرو سدھیندرا کالج میں ایڈس بیداری پروگرام کا انعقاد

بھٹکل:گرو سدھیندرا کالج میں ایڈس بیداری پروگرام کا انعقاد

Fri, 06 Apr 2018 20:01:45    S.O. News Service

بھٹکل:6/اپریل (ایس او نیوز)گرو سدھیندرا کالج اور محکمہ صحت عامہ بھٹکل کے اشتراک سے ایڈیس بیداری پروگرام کا انعقاد ہوا۔ کالج پرنسپال شری ناگیش ایم بھٹ نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد کہاکہ ایڈس صرف جسمانی تعلقات سے ہی نہیں بلکہ خون منتقلی سے بھی پھیلنے کی بات کہی۔ اس سلسلےمیں عوام کسی سے خون لینے یا دینے کے دوران بیدار رہیں ۔ انہوں نے مزید ایسے بیداری پروگراموں کے انعقاد پر زور دیا۔

پروگرام میں ریسورس پرسن کے طورپر محکمہ صحت عامہ کے افسر ایریا دیواڑیگا نے ایڈس کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ زمانےمیں ایچ آئی وی ،ایڈس زیادہ تر جسمانی تعلقات سے ہی پھیل رہا ہے ، ہم بھارتی لوگ اپنی سنسکرتی کو بھولے بغیر اپنی جائز حد تک رہیں گے تو ایسے ناسور کو روک سکتےہیں۔ لکچرر دکھشتا ایم نے استقبال کیا تو سمردھی نائک نےنظامت کی۔ فنیپا ہیبار نے شکریہ اداکیا۔


Share: